رمضان میں انوکھی شادی۔ولیمہ اوربارات دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔۔

رمضان میں انوکھی شادی۔ولیمہ اوربارات دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔۔ نارنگ منڈی میں ماہ صیام میں انوکھی شادی ہوئی بارات کو افطاری دی گئی اورولیمہ کے دن بھی مہمانوں کو افطاری کے وقت مدحوکیاگیا انتہائی سادگی سے شادی ہوئی دلہاے نے جہیز لینے سے انکار کردیا۔بتایا جاتاہے کہ محلہ مسلم پارک میں سیاسی وسماجی شخصیت حمادعرف نومی کی شادی ناووال کے علاقہ میں چوہدری محمدیوسف کی صاحبزادی سے انجام پائی۔ بارات میں رشتہ داروں اورعزیزواقارب نے شرکت کی اور عین افطاری کے موقع پربارات دلہن کے گھرپہنچ گئی۔ نکاح کے بعدعین افطاری کے موقع پرمہمانوں کوافطاری دی گی اوربہت ہی سادگی سے شادی انجام پائی گئی۔کوئی غیرشرعی رسم ادانہ کی گی ۔اگلے دن ولیمہ پرمعزرین علاقہ سردارنعیم رضامان سرداراحمدمان اعظم علی باجوہ حسیب باجوہ محمدعزیزعرف شاہیاحافظ زوین محمدریاض بھٹہ اوردیگر معزرین وصحافیوں نے شرکت کی اوررمضان المبارک میں فضول رسومات کی ادائیگی کے بغیر عین شریعت کے مطابق شادی اپنے مقام تک پہنچی اوردلہا کے والد حاجی محمداکبرخاں نے مہمانوں سے کہا کہ یہ شادی علاقے کے لیے بہترین مثال ثابت ہوگی۔ دلہانے بتایا کہ وہ مبارک ماہ صیام میں شادی کرواکربہت خوش ہے اورسادگی کی بدولت آج وعلاقے کے گھرگھر میں میری شادی کے چرچے ہورہے...