ایک ایس ایم ایس پر ایک کروڑریال جمع۔کس کام کے لیے جمع کیے گئے۔؟جان کرہرزبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی۔

ایک ایس ایم ایس پر ایک کروڑریال جمع۔کس کام کے لیے جمع کیے گئے۔؟جان کرہرزبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی۔ سعودی عرب میں چارمساجد کو بنانے کے لیے ایک خیراتی ادارے نے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ایک کروڑدس لاکھ ریال اکھٹے کرلیے میڈیا رپورٹس کے مطابق مساجد کو بنانے کے لیے کام کرنے والے خیراتی ادارے المساجد نے الریاض، الاحساء، الدمام اور عسیرمیں چار مساجد بنانے کے لیے ریال جمع کیے ہیں المساجد کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ایک کارکن ڈاکٹرعثمان المناعی نے بتایا کہ وہ مستقبل میں ایسی مساجد بنانے اور ان کی آرائش کاکام کرنا چاہتے ہیں جن کی لاگت پانچ لاکھ سعودی ریال سے بھی کم ہو انہوں نے مزید بتایا کہ جامعات میں زیرتعلیم 64 طلبہ نے جدیدمساجدکے 180 ڈیزائن بنا کر دیے ہیں اور ادارے کی طرف سے اب نتیجہ بہترین ڈیزائن بنانے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے ڈاکٹر المناعی کے قول ان کے ادارے نے اپنے قیام کے بعد2014 اور2015 میں ایک ہزار سے زیادہ مساجد بنائی ہے اوران پر ساڑھے 6 کروڑسے زیادہ پیسے خرچ ہوئے ہیں اس وقت پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ سعودی ریال کی لاگت سے مساجد کی تعمیرکے 51 منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان میں سے امیدہے کہ قریباًچالیس رمضان المبارک کے دوران مکمل ہوجائے گے ان کاکہنا تھا کہ ان کاادارہ مخیر حضرات اور عطیات دینے والوں پربھروسہ پیداکرنے کے لیے بہت سے مالی اورانتظامی امورکی کھلے عام وضاحت کرتا ہے...