پرانا راوی پل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔۔
پرانا راوی پل کے پاس ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے6 افراد زخمی ہو گئے جن کو میوہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پرانا راوی پھاٹک نمبر5 کے پاس گھر کی چھت گرنے سے چھت پر سوئے6 افراد تمام سمان سمیت گرنے سے زخمی ہوگئے۔
ریسکو 1122 نے موقع پر آکر تمام افراد کو حادثے سے باہر نکالا جنہیںمیو ہسپتال پہنچادیاگیا ہے
زخمی ہونے والوںمیں 3 سالہ بچی علیشہ 8 سالہ زینت 22سالہ آسیہ49 سالہ زینب 35 سالہ
عمراور 30 سالہ آصف شامل ہے شروع میںاہل ِعلاقہ نے اپنی مدد آپ کر نے کے طور پر زخمیوں
کو ملبے سے نکالا اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کی وجہ پچھلے روز ہونے والی بارش تھی پو لیس
نے موقع پر پہنچ کر پوچھ تاش شروع کر دی جبکہ امدادی کاروائیاں ابھی تک جاری ہے ۔