پاکستان ریلوے کا 3جولائی سے کراچی سے اندرون ملک تین عیداسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان۔
پاکستان ریلوے نے 3جولائی 2016ءسے کراچی سے ملک کے اندر عیدکے موقع پرخاص تین
ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیاہے ڈی سی او ریلوے کراچی ڈویژن ناصرنزیر کے مطابق پہلی عید
اسپیشل ٹرین 3جولائی 2016کو صبح 11بجے کراچی گینٹ اسٹیشن سے پشاورجانے کے لیے
روانہ ہوگی ۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 3جولائی کورات 8بجے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوگی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین4جولائی 2016کوصبح 11بجے لاہور کے لیے روانہ ہو گی ۔
عید اسپیشل ٹرینوں کے لیے بکینگ 26جون 2016سے شروع کی جائے گی۔