شوال کا چاند (۵) جولائی کو نظرآنا متوقع ہے (۶) جولائی بروزبدھ کو عید ہوگی محکمہ موسمیات نے
پشین گوئی کی ہے کہ شوال کاچاند (۵) جولائی کو نظر آئے گا اور (۶) جولائی بروزبدھ کو عید الفطرہو
گی مرکزروایت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس مرتبہ لاہورمیں منعقدہوگا جبکہ وزارت مذہبی امورنے
اس دفعہ مفتی پوپلئزئی سے خاموش رہنے کی اپیل کی ہے محکمہ موسمیات نے تو شوال کا چاند (۵)
جولائی کونظرآنے کی پشیں گوئی کی ہے اور عید (۶) جولائی بدھ کو منائی جائے گی۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی وضاحت کی ہے کہ (۲۰) رمضان کے بعد صورت حال واضح ہوگی دوسری
طرف شوال کاچانددیکھنے کے لیے روایت حلال کمیٹی کا اجلاس اس مرتبہ کراچی کی بجائے لاہور
میں منعقدہورہاہے جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گیں اجلاس میں چاند نظرآنے یا نہ
آنے کے بارے میں شہادتوں کا ثبوت لیا جائے گاوزارت مذہبی امور نے پشاور کی مسجد
قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلئزئی سے رابطہ کی تیاریاں بھی کرلی ہے وزارت مذہبی
کی کو شش ہے کی انشاء اللہ اس سال ایک ہی دن روزہ رکھنے کی طرح عید بھی ایک ہی ساتھ
منائی جائے گی